انعام احمد کی ٹورنٹو گرینڈ پریکس میں دوسری پوزیشن، پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) معروف قومی ریسرانعام احمد نے انڈی پرو 2000 ریسز کی سٹریٹس آف ٹورنٹو میں دوسری پوزیشن حاصل کی ۔13 اور 14ریسز میں اپنی جگہ بناتے ہوئے انعام احمد ٹورنٹو گرینڈ پریکس میں پہچنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔ سیریز جتنے کے عزم کے ساتھ پاکستانی ریسر کو اپنے ملک پاکستان کا سرفخر سے بلند کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔ انعام احمد کو پہلے ہی موٹرسپورٹ میں سب سے زیادہ باصلاحیت ریسرز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور اس بات میں کوئی شک بھی نہیں ہے۔ ان کی پوڈیم میں دوسرے نمبر پوزیشن انڈی پرو 2000 کے دوران ان کی بہت سی متاثر کن کامیابیوں میں سے ایک ہے۔ ریس 13 میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے بعد انہوں نے اپنی مہم کو آگے ہی بڑھانا تھا۔جب انہوںنے P7 میں ریس شروع کی تو کار کو کچھ نقصان کے باوجود وہ باضابطہ طور پر اگلی ریس میں پوڈیم تک پہنچ گئے۔ انعام نے پہلے کچھ رکاوٹوں کے باوجود مڈ اوہائیو میں چوتھی پوزیشن حاصل کی اور روڈ امریکہ ریس ٹریک پر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ انعام احمد کے لیے بلاشبہ یہ سیزن ایک بہترین رہا کیونکہ وہ انعام پر نظریں جمائے فائنل لائن تک تیزی کے ساتھ اپنا راستہ بنا رہے ہیں۔ ریس ٹریک پر پاکستان کی واحد نمائند گی کرنے والے انعام جوش و خروش سے پاکستانی کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتا ہے، وہ پیشہ ور موٹرسپورٹ میں ایشیائی ہیرٹیج کے چند ڈرائیوروں میں سے ایک ہیں۔ ریس کے لیے اپنی غیر معمولی لگن کے ذریعے انہیں امید ہے کہ اس کی آن ٹریک کامیابی مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے ریسرز کی نئی نسل کو متاثر کرے گی۔ اب جبکہ ریسر نے امریکہ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا ہے، ان کی نظریں انڈی پرو2000 جتنے پر ہے ۔انعام اس وقت انڈی پرو2000 برائے جنکوس ہولنگر ریسنگ میں حصہ لےرہے ہیں۔ چیمپئن شپ کوپر ٹائرز کی طرف سے پیش کردہ ہے جس کی منظوری انڈی کار نے دی ۔ 
انعام احمد 

ای پیپر دی نیشن