مٹھی (نامہ نگار)الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے صدر ڈاکٹر سیدتبسم جعفری نے کہا ہے کہ تھرپارکر سمیت صوبہ بھر کے دوردراز پسماندہ علاقوں میںجاری میگا پراجیکٹس مثلا آغوش ،یتیم بچوں کی کفالت، صاف پانی اورتعلیم وصحت پر کام جاری ہے۔پی پی آئی کے مطابق ان کی زیرصدارت مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں الخدمت کے صوبائی ذمہ داران نے مختلف شعبہ جات کی رپورٹ پیش کی۔اجلاس میں گزشتہ سال کی کارکردگی کاجائزہ لیاگیا جبکہ سال 2022-23کیلئے منصوبہ بندی کی گئی۔الخدمت فاؤنڈیشن وطن عزیز کی سب سے بڑی غیر سرکاری فلاحی تنظیم ہے جس کی سرگرمیاں اور فلاحی منصوبے ملک بھرمیں پھیلے ہوئے ہیں۔