کراچی (این این آئی) وزیراعلی سندھ نے پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے سلیم ہنگورو کی کلری لیاری میں ان کی رہائش گاہ پر عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے ہنگورو کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔واپسی پر وزیراعلی سندھ پی پی پی سندھ کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی عبدالمجید صبور سے ملنے گئے اور ان کے یہاں چائے پی اور گپ شپ کی۔ وزیراعلی سندھ کی آمد پر عوام اور پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا اور جئے بھٹو کے نعرے لگائے۔تعزیت: شہر کے دورے کے آخری مرحلے میں وزیراعلی سندھ نے سینئر اداکارقیصر نظامانی سے ان کی والدہ کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ سی ویو پر جاکر ان سے تعزیت کی۔ وزیراعلی سندھ نے مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی۔