بھٹائی کالونی  میں ترجیحی بنیادوں میں ترقیاتی کام کئے جا رہے ہیں‘ شوکت سواتی


کراچی(نیوز رپورٹر) کنٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک کے وائس پریذیڈنٹ شوکت خان سواتی نے کہا ہے کہ بھٹائی کالونی کے ہر سیکٹر میں میں ترجیحی بنیادوں میں ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں۔علاقے میں نئی سڑکیں بنائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیوریج کا نظام بہتر سے بہتر بنا دیا ہے۔شوکت خان سواتی نے کہا کہ جس انداز اور لگن کے ساتھ ان بارشوں میں بھٹائی کالونی کی عوام کی دن رات خدمت کی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،پھر چاہے وہ پانی کی نکاسی کا کام ہو یا عید قربان پہ قربانی کے جانوروں کی الائشیں اٹھانے کا کام ہو۔انہوں نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو کنٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک کی بھٹائی کالونی میں ترقیاتی کاموں کے لئے خصوصی دلچسپی قابل ستائش ہے۔شوکت خان سواتی نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے۔فراہمی آب کے نظام کو بھی مزید بہتر بنایا جارہا ہے اور بہت جلد بھٹائی کالونی کو کراچی کا ایک مثالی علاقہ بنائیں گے۔انہوں نے علاقے کے کونسلرز کو بھی ہدایت دی کہ وہ روزآنہ کی بنیادوں پر عوام سے رابطے میں رہیں اور عوام کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں حل کریں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...