کراچی (سٹی نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن)سندھ کے سابق نائب صدر اقبال خاکسار نے کہا کہ عمران خان نیازی 20سیٹوں کے ضمنی نتائج کے 15میں کامیابی پر خوشی ضرور منائیں لیکن پلیز آپ جلد بغلیں بھی بجائیں گے کیونکہ یہ ضمنی نتائج جنرل الیکشن پر اثر انداز نہیں ہوتے ان کی صورتحال مختلف ہوتے ہیں ۔ بس اتنا یاد رکھنا کہ تمہارے تازہ بیانیہ کا جھوٹا رنگ بھی کسی وقت اُڑنے والا ہے اُس وقت تم کس کو پکاروگے عوام اور ملکی مفاد کو نقصان پہنچانے کیلئے بارودی سرنگیں بچھانے والا کسی بھی طرح ملک اور قوم کا ہمدرد ہوسکتا ہے اور نہ ہی وفادار یہ شخص صرف اور صرف اپنی خواہشات کا غلام ہوتا ہے اور ان کے آگے کسی کو کوئی اہمیت نہیں دیتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن پر سوائے PTI کے ملکی تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد ہے اور الیکشن (عام انتخابات) اگست2023ء میں ہی ہوں گے ۔
عمران نیازی عام انتخابات اگست 2023ء میں ہی ہوں گے ‘اقبال خاکسار
Jul 22, 2022