کراچی(سٹی نیوز)محرم الحرام میں امام بارگاہ ، عزاداران کے جلوس کی سیکیورٹی کے حوالے سے پولیس ، رینجرز اور ٹریفک پولیس افسران کے الیکٹرک.واٹر بورڈ.سندھ سالڈ کے نمائندوں کی بھی شرکت ۔ڈسٹرکٹ کیاماڑی میں محرم الحرام کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کیاماڑی مختیار علی ابڑو کی صدارت میں سائٹ آفس کیاماڑی میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا پولیس رینجرز کے افسران.ڈی ایم سی.واٹر بورڈ.کے الیکٹرک.سندھ سالڈ کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر کیاماڑی مختیار علی ابڑو کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداران کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے علمائ کرام اور امام بارگاہوں کے منتظمین کی مشاورت سے انتظامات کو قبل از وقت مکمل کرنے کیلئے تمام تر موجود وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا ان کا کہنا تہا کہ محرم الحرام میں امام بارگاہوں کی سکیورٹری کو بڑہاکر پولیس اور رینجرز کو الرٹ کیا جا?یگا ان کا مزید کہنا تہا کہ ہمارے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر .اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس ، رینجرز ، ٹریفک پولیس کے اعلی افسران، امام بارگاہوں کے منتظمین کے ساتھ ساتھ بلدیاتی افسران اپنی ڈیوٹی کو یقینی بنائئیں گے مختیار علی ابڑو کا کہنا تہا کہ محرم الحرام میں عزاداران کو سہولیات کی فراہمی میں کوء کسر نہیں چہوڑینگے اور وہ خود بی انتظامات کی مانیٹرنگ کرینگے
محرم الحرام‘ ڈپٹی کمشنر کیماڑی کی صدارت اجلاس ‘اہم فیصلے
Jul 22, 2022