نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) نارنگ منڈی پولیس کی کارروائی 11 سالہ کمسن بچہ شاہد بازیاب کر کے والدین کے حوالے کردیا تفصیلات کے مطابق نارنگ کے نواحی گاو¿ں پسیانوالہ کے محنت کش ظہیر نے 18 جولائی کو تھانہ نارنگ میں تحریری درخواست دی کہ میرا 11 سالہ بیٹا شاہد جو کہ مدرسہ میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے کےلئے گیا اور وہاں سے غائب ہوگیا ہے ۔ ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار نے کمسن بچے کے غائب ہونے پر اے ایس پی مریدکے عبدالحنان کی سربراہی میں بچے کی تلاش کے سلسلہ میں پولیس ٹیم تشکیل دی سپیشل ٹاسک پرمحمد نواز اے ایس آئی نے 11 سالہ شاہد کو تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا۔
نارنگ منڈی: پولےس کی کارروائی‘ لاپتہ ہونےوالا 11 سالہ بچہ والدےن کے حوالے
Jul 22, 2022