شعبدہ بازوںکی ملکی سیاست میں کوئی گنجائش نہےں:کنور عمران 

Jul 22, 2022

شےخوپورہ(نامہ نگارخصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی صدر کنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے چھانگا مانگاکی سیاست شروع کر کے عوامی نمائندوں کے ضمیروں کی سودے بازی کا کام شروع کیا تھا اور آج بھی وہی اپنی اسی روش پر قائم ہیں شریف خاندان اور زرداری کا ملک اور قوم سے کوئی لینا دینا نہیں یہ صرف اور صرف اسلام آباد پر اپنا قبضہ برقرار رکھنا چاہتے ہیں آج ہونیوالے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میںجس طرح اراکین کی خرید وفروخت کی بولیاں لگائی جارہی ہیں یہ باعث شرم اقدام ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے ضلعی جنرل سیکرٹری منظور آصف ورک ،انعام الحق گجر، پیر سکند ر شاہ ، ذوالفقار علی بھٹو، شیخ زین ندیم ،وحید خان بنگش سمیت دیگر عہدیداروں کے ہمراہ صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا کنور عمران سعید نے کہا کہ ضمنی انتخابات نے ثابت کردیا ہے کہ اب سیاسی شعبدہ بازوںکی پاکستانی سیاست میں کوئی گنجائش نہ ہے۔

مزیدخبریں