مسائل سے چھٹکارے کیلئے بڑھتی آبادی پر قابو پانا ہو گا:ڈپٹی کمشنر حافظ آباد

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر حافظ آباد اللہ دتہ وڑائچ نے کہا ہے کہ ملکی معاشی اور معاشرتی مسائل سے چھٹکارے کیلئے بڑھتی آبادی پر قابو پانا ہو گا۔آبادی پر قابو پانے کیلئے جہاں حکومتی سطح پر بھر پور اقدامات کیے جارہے ہیں، تو وہیں علمائے کرام ، اساتذہ اور معاشرے کے ہر ذمہ دار فرد کو اپنا کلیدی کر دار ادا کر نا ہوگا۔محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کی جانب سے عالمی ہفتہ آبادی کے سلسلہ میں عوام میں بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کیلئے شعور اور آگاہی فراہم کی جارہی ہے، تاکہ ہم آنے والے وقتوں میں اپنے و سائل کے مطابق آباد ی میں اضافہ کر یں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام عالمی ہفتہ آبادی کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر حافظ آباد اللہ دتہ وڑائچ نے ٹراماسنٹر اور نکاسی آب کے جائزہ کیلئے کو لوروڈ،فوارہ چوک،ونیکے روڈ،گوجرانوالہ روڈ،سرکلر روڈ،جلاپور روڈ، اور دیگر علاقوںکا دورہ کیا جہاں انہوں نے بارشی پانی کے نکاس اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ٹراماسنٹر کے دورہ کے موقع پر ہسپتال میں داخل مریضوں سے انکے علاج معالجہ اور دستیاب طبی سہولیات بارے پوچھا ، اور ہدایت کی کہ مریضوں کو تمام دستیاب ادویات اور سہولیات مفت فراہم کی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...