گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے راہنما حاجی یونس انصاری اور ایم پی اے چوہدری اشرف علی انصاری کی وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے خصوصی ملاقات ، ن لیگی قیادت پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار ، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ نے پارٹی کے لئے انصاری برادران کے کردار کو سراہا ، اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی یونس انصاری نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف سے ملاقات میںان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ن لیگی قیادت نے صوبے اور وفاق میں ہماری خدمات سے استفادہ کرنے کی بات کی ہے ہم پوری کمٹمنٹ کے ساتھ پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ااج کے الیکشن میں حمزہ شہباز شریف کی کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے انہوںنے مزید کہا کہ پاکستان کو امت مسلمہ کی سچی خدمت گاہ بنانا ہمارا خواب ہے جسکی تعبیر کے لئے میاں شہباز شریف کے ساتھ تفصیلی تبادلہ ء خیال ہوا ۔
حاجی یونس،اشرف علی انصاری کی وزیر اعظم ،وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات
Jul 22, 2022