عمران خان پاکستانیوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں:اعجاز احمد شاہ 

Jul 22, 2022

منڈی فیض آباد (نامہ نگار ) سابق وفاقی وزیر اور ایم این اے بریگیڈئیر (ر) اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ عوام نے عمران خان کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے تمام دباؤ کے باوجود حالیہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کامیاب کرایا اس کی وجہ سے پوری دنیا میں ان کوسراہا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد مرتضیٰ کھوکھر کی طرف سے ورکروں کو دئیے گئے عشائیے میں خطاب کرتے کیا انہوں نے کہا کہ محمد علی جناح کے بعد عمران خان کی صورت میں ہمیں ایک ایسا لیڈر ملا ہے جو پاکستانی عوام کے حقوق اور ان کے تحفظ کی جنگ لڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ اب وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے مختلف جماعتوں کے سر کردہ لیڈر ممبروں کو خریدنے کے لیے بولیاں لگا رہے ہیں لیکن وہ ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

مزیدخبریں