پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ کے ٹوسر کرنا خواتین کی طرف سے ایک عظیم کارنامہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیریں مزاری نے کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہِ پیما ثمینہ بیگ کو مبارکباد دی ہے۔
رہنما پی ٹی آئی وسابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کے ٹوسر کرنا خواتین کی طرف سے ایک بار پھر ایک عظیم کارنامہ ہے۔
شیریں مزاری نے مزید کہا کہ موقع ملنے پر ہماری خواتین بلندیوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے سر کرتی ہیں، نائلہ اور ثمینہ ہمارا فخر ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی مایہ ناز کوہ پیما ثمینہ بیگ نے دنیا کی دوسری بڑی چوڑی کے ٹو سر کرلی، وہ کےٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں۔ کے ٹو دنیا کی دوسری 8 ہزار 611 میٹر کی بلند ترین چوٹی ہے، جسے آج صبح 7 بج کر 42 منٹ پر ثمینہ بیگ نے سر کیا، اس سے قبل انہوں نے 2013 میں ایوریسٹ کو سر کیا تھا۔ثمینہ بیگ کے ہمراہ عید محمد، بلبل کریم، احمد بیگ، رضوان داد، وقار علی اور اکبر سدپارا بھی کے ٹو سر کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی خواتین کوہ پیما نائلہ کیانی کی بھی کے ٹو سر کرنے کے لیے پیش قدمی جاری ہے جبکہ اس وقت کے ٹو سر کرنے کیلئے ایران، قطر، عمان سمیت کئی ملکوں کی خواتین بھی شامل ہیں۔