لاہورہائیکورٹ؛ وزیراعلیٰ کےانتخاب کیلئےپولیس طلب کرنےکیخلاف درخواست  

Jul 22, 2022 | 14:22

ویب ڈیسک

لاہورہائی کورٹ میں وزیراعلیٰ کےانتخاب کیلئےپولیس طلب کرنے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ کی جسٹس مس عالیہ نیلم نے سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کیس کی فائل چیف جسٹس کوبھجوادی۔ایم پی اے سبطین خان نے لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائرکی تھی جس میں ڈپٹی اسپیکردوست محمد مزاری، آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا کہ ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے پولیس فورس کو طلب کرنا بدنیتی کو ظاہرکرتا ہے۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ ڈپٹی اسپیکر کا یہ اقدام آئین اوراعلیٰ عدلیہ کے احکامات کی خلاف وزری ہے۔

ایم پی اے سبطین خان نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ ڈپٹی اسپیکر کا اسمبلی میں پولیس طلب کرنے کا اقدام کالعدم قراردیا جائے۔ ڈپٹی اسپیکر کو خلاف قانون اقدامات سے روکا جائے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے سلسلے میں آج ہونے والے اجلاس کی سیکیورٹی سے متعلق ڈپٹی اسپیکر کے مراسلے پر سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا ہے۔ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے چیف سیکریٹری اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس کو مراسلہ لکھا جس میں انہوں نے سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزیدخبریں