لاہور: سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اراکین کی خریدوفروخت کے عمل سے سیاست متاثر ہوتی ہے۔ سیاست دانوں کی خرید و فروخت پر ہمیں ندامت ہوتی ہے۔وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اکثریت حاصل ہے. فتح کے لیے پرامید ہیں اور پرویز الہٰی ہی وزیر اعلیٰ پنجاب بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ اراکین کی خریدوفروخت کے عمل سے سیاست متاثر ہوتی ہے اور سیاست دانوں کی جانب سے خرید و فروخت پر ہمیں ندامت ہوتی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گزشتہ روز پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت عمران خان نے کی تھی۔ ضمنی الیکشن میں جو ہوا سب کے سامنے ہے اور امید ہے آج کا مرحلہ خوش اسلوبی سے اختتام کو پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی سے ہمارا اچھا تعلق ہے اور وہ ہمارے امیدوار بھی ہیں۔ ہم مطلوبہ تعداد 186 حاصل کر چکے ہیں اور ڈپٹی اسپیکر کے ساتھ تعاون کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سندھ ہاؤس میں لوگوں کو رکھا گیا جس کی مخالفت کی تھی۔ کچھ جماعتیں بضد ہیں کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام نہ کریں۔ پارلیمانی میٹنگ میں ہمارے اراکین کی تعداد پوری تھی اور حکومت بننے کے بعد قباحتیں دور کی جائیں گی۔