مینڈیٹ دھونس اور دھاندلی سے چھین لیا گیا: مریم نواز

Jul 22, 2022 | 16:49

ویب ڈیسک

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مینڈیٹ دھونس اور دھاندلی سے چھین لیا گیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی پرانی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ غلامی سے آزادی کا بھاشن دینے والا اپنے ارکان کو غلاموں سے بھی بدتر سمجھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا رہا آج اسی کے لیے ووٹ مانگ رہا ہے اور اسی کو 12 کروڑ کے صوبے کا مالک بنانے کو تیار ہے۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب منی گالہ نہیں جسے آپ کبھی بزدار، کبھی گوگی، پنکی اور اس کے بیٹوں کے حوالے کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ عظیم قوم بنانے کے دعویدار کے پاس وزارت اعلیٰ کا اپنا امیدوار تک نہیں۔ پنجاب کی خدمت کرنا اور پنجاب کو ٹھیکے پر دینے میں فرق ہے۔ 2018 میں پنجاب کے عوام نے نواز شریف کو مینڈیٹ دیا تھا۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ مینڈیٹ دھونس اور دھاندلی سے چھین لیا گیا. یہ جیتے جاگتے عوام کا صوبہ ہے، فتنہ خان کی اے ٹی ایم نہیں۔

مزیدخبریں