چودھری پرویز الٰہی وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار ہونگے: مونس الٰہی

Jul 22, 2022 | 20:11

ویب ڈیسک

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کا پنجاب اسمبلی کی وزارتِ اعلیٰ کے حوالے سے اہم بیان سامنے آ گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ گزشتہ روز مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمانی پارٹی کے سربراہ ساجد بھٹی کی زیر صدارت ہوا۔

انہوں نے لکھا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا۔ چودھری پرویز الٰہی وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار ہونگے۔

مزیدخبریں