پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم کیلئے نجی سکول و کالجز سسٹم کےساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط



لاہور (نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے معروف نجی سکول و کالجز سسٹم کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ پنجاب پولیس، نجی سکولز و کالجز سسٹم کے مابین ایم او یوز کی تقریب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوئی۔جس میں ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا اور نجی سکولز و کالجز سسٹم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر عبدالستار نے ایم او یوز پر دستخط کئے۔ ایم او یو کے تحت نجی سکول اینڈ کالجز سسٹم میں پولیس شہداءکے بچوں کو مفت داخلہ اور تعلیم سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی،دوران سروس انتقال کرنےوالے ملازمین کے بچوں کو داخلہ فیس اور ماہانہ ٹیوشن فیس میں 50 فیصد رعایت ملے گی۔ حاضر سروس ملازمین کے بچوں کو داخلہ فیس اور ماہانہ ٹیوشن فیس میں 30 فیصد رعایت دی جائےگی۔سکول سسٹم اور کالجز کے پراجیکٹ ڈائریکٹر عبدالستار نے کہا کہ پولیس ملازمین کے بچوں کے داخلے کیلئے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائےگی ۔ آئی جی پنجاب نے ایم او یو کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ دیگر اداروں کےساتھ ہونےوالے معاہدوں کی طرز پر مذکورہ ایم او یو تحت پولیس ملازمین کے زیادہ سے زیادہ بچوں کو بہترین معیاری تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...