اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کا تھانہ کراچی کمپنی، شالیمار، آبپارہ، سیکٹریٹ اور بہارہ کہو میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشن، سرچ آپریشن کے دوران 174 گھروں کی تلاشی، 76 موٹر سائیکلز اور 35 گاڑیوں کو چیک کیا 17 مشکوک افراد کو تھانہ کراچی کمپنی، سیکٹریٹ اور بہارہ کہو منتقل کیا گیا، سرچ اینڈ کومنگ آپریشن میں سی ٹی ڈی،مقامی پولیس اور ایف سی کی ٹیموں نے حصہ لیا۔،سرچ آپریشن کے دوران 174 گھروں کی تلاشی لی گئی جبکہ 76 موٹرسائیکلز اور 35 گاڑیوں کو چیک کیا گیا، 17 مشکوک افراد کو تھانہ کراچی کمپنی، سیکرٹریٹ اور بہارہ کہو منتقل کیا گیا۔، آئی سی سی پی اونے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جائیں گے، اسلام آبادکیپیٹل پولیس کا جرائم پیشہ عناصر،قبضہ مافیا اور منشیات فروشوںکیخلاف بلا تفریق کاررائیوں کا سلسلہ جاری ہے شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا'' پکار-15 ''پر اطلاع دیں.
سرچ اینڈ کومنگ آپریشن ، 174 گھروں کی تلاشی،17 افراد تھانہ منتقل
Jul 22, 2023