راولپنڈی (جنرل رپورٹر) ناہب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات نے پوری قوم کو رنجیدہ کیا ہے ہم نے ہمیشہ ایسے واقعات کی مذمت کی ہے سیاست میں بات چیت کا عمل جاری رہنا چاہیے کبھی بھی بات چیت کے دروازے بند نہیں کرنا چاہیے ملک میں سیاسی استحکام ہو تو معاشی استحکام ہوگا سیاسی عدم استحکام سے مساہل بڑھتے ہیں خالد محمود مرزا کی کامیابی ان کے جذبے لگن عزم جدوجہد کا اظہار ہے جماعت اسلامی خالد مرزا کی پشت پر ہے جن ممبران نے خالد مرزا کا ساتھ دیا ہے ان کے دلی مشکور ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نومنتخب وائس پریزیڈنٹ چکلالہ کینٹ بورڈ خالد محمود مرزا کے اعزاز میں دیے گے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوے کیا ،امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی جماعت اسلامی کے راہنما¶ں سید رضااحمد شاہ چوہدری حنیف رضوان احمد خالد فاروق ہارون احمد ملک عمران اور دیگر مقررین نے خطاب کیا لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہمارے اوپر کرپٹ نظام مسلط ہے اس نظام کے ہوتے ہوے حقدار کو اس کا حق نہیں ملتا ہم توقع رکھتے ہیں کہ خالد مرزا اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے دیانتداری امانتداری موجود ہوتو عوام کے مسائل بھی حل ہوتے ہیں۔
9 مئی واقعہ سے قوم رنجیدہ ، سیاست میں بات چیت جاری رہنی چاہیے،لیاقت بلوچ
Jul 22, 2023