مولانا محمد علی قادری کی مسلم امہ سے سویڈن سے تعلقات ختم،اقتصادی بائیکاٹ کی اپیل

Jul 22, 2023

لاہور (کلچرل رپورٹر) مرکزی جمعیت تحفظ پاکستان کے سربراہ مولانا محمد علی قادری نے جامع مسجد پیر شیرازی میںاجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور تمام ممالک اسلامیہ سے اپیل کی کہ سویڈن جس نے قرآن کریم کی بے ادبی اور گستاخی کی ہے اس سے تعلقات ختم کئے جائیں۔ سویڈن کا اقتصادی بائیکاٹ کیا جائے۔ جب مسلم ممالک اس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں گے تو اس کی عقل ٹھکانے آ جائے گی اور مغرب کی دیگر اسلام دشمن اور اتحادی قوتوں کو بھی کرارا پیغام مل جائے گا کیونکہ وہ اپنی معیشت کو نقصان پہنچانے کے متحمل نہیں ہو سکتے اور نہ اسے برداشت کر سکتے ہیں۔ سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات بھی منقطع کئے جائیں۔ تاکہ اسے صورتحال کی سنگینی اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کی نزاکت کا احساس ہو سکے۔ اس سلسلہ میں او آئی سی کو سخت اور غیر لچکدار م¶قف اپنانے کی ضرورت ہے کیونکہ یہی ہماری غیرت ایمانی کا تقاضا ہے تاکہ آئندہ اسلام دشمن قوتیں ایسی قبیح اور گستاخانہ حرکت کرنے سے قبل سو بار ضرور سوچیں گے۔

مزیدخبریں