لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کے انتظامی اور مالی امور کے جائزہ کےلئے اوقاف بورڈ کا اجلاس صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور پنجاب سیّد اظفر علی ناصر کی زیر صدارت میں ہوا۔ سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، ڈائریکٹر آصف اعجاز، نمائندہ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ حکومت پنجاب مصدق ملک وٹو، نمائندہ سیکرٹری ریگولیشن محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب محمد سلیم،نمائندہ سیکرٹری خزانہ حکومت پنجاب محمد شہزادسمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں گورنمنٹ کی طرف سے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ، ٹائم سکیل پروموشن، اوقاف ملازمین کیلئے 25 فیصد” اوقاف الاو¿نس“معذور افراد کیلئے سپیشل کنوینس الاو¿نس، ڈرائیورز کی آسامیوں کی اَپ گریڈیشن کے امور سمیت دیگر معاملات زیر غور لائے گئے۔اس موقع پرٹائم سکیل پروموشن،معذورافراد کے لیے سپیشل کنوینس الاو¿نس، ڈرائیورز کی آسامیوں کی اَپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی۔جبکہ اوقاف ایمپلائز کے 25 فیصد ” اوقاف الاو¿نس“ پر مزید غورخوض کرتے ہوئے، اس کو آئندہ اجلاس میں پیش کرنے پر اتفاق ہوا۔