لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماو¿ں نے گزشتہ روز کہا کہ حضرت فاروق اعظمؓکی فیاضی، شجاعت، رسول کریم سے آپ کی والہانہ محبت، خلوص و ایثار مثالی صفات تھیں۔آپؓ کے بارے میں حضور نے فرمایا کہ اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو وہ عمرؓ ہوتے۔ علماءنے سویڈن میں دوبارہ توہین قرآن کے توہین آمیز واقعہ پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بار بار ایسے عمل سے مسلمانوں کے ایمانی جذبات مجروح کیے جا رہے ہیں۔ یہ عالمی ا در بدترین ہشتگردی ہے مسلم حکمران اس کیخلاف متفقہ لائحہ عمل اختیار کرکے اسے کیفر کردار تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ مولانا عزیزالرحمن ثانی، مولانا وسیم اسلم، مولانا عبدالنعیم، مولانا محبوب الحسن طاہر،قاری محمداقبال، مولانا سید عبداللہ شاہ، مولانا سمیع اللہ کا کہنا تھا کہ آپؓ نے امت کو ہجری تقویم دی اور اطراف مملکت میں قاضیوں کا تقرر کیا۔ اسلام کی اشاعت میں آپؓ کا کردار مثالی ہے۔ آپؓ کا عہدِ خلافت اسلام کے عروج کا زمانہ ہے۔ آپؓ کا انداز حکمرانی پوری دنیا کے حکمرانوں کیلئے رہتی دنیا تک مشعل راہ رہے گا۔ آپ نے نظام مصطفی کو روئے زمین پر عملی شکل میں نافذ کرنے کیلئے پھر پور کردار ادا کیا۔ حکمران ملک میں خوشحالی اور امن چاہتے ہیں تو انہیں حضرت عمر فاروقؓ کی سیرت و کردار سے رہنمائی حاصل کرنا ہو گی۔