ٹیوٹا سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی احسان بھٹہ کو چیئرمین کاچارج ملنے پر مبارکباد

لاہور (کامرس رپورٹر) سیکرٹری انڈسٹری احسان بھٹہ کو چیئرمین ٹیوٹا کا ایڈیشنل چارج ملنے پر ٹیوٹا سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران نے مبارکباد دی اور حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔ہمایوں اختر صدر ایسوسی ایشن اور شکیل حیات جنرل سیکرٹری کے علاوہ عمران سعید رشید، چودھری شکیل احمد، منور خان، مدثرحسین ،منظور حسین،آصف محمود ،احتشام الحق اور ندیم اختر شامل تھے ۔ہمایوں اختر نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں احسان بھٹہ ٹیوٹا ملازمین کے امسال رکے ہوئے اعزازیہ کو دیئے جانے کے فوری احکامات جاری کریں گے اور ٹیوٹا ملازمین کی پروموشن کے کیسز اور دیگر مسائل کا فوری ادراک کیا جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...