لاہور (خصوصی نامہ نگار) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ سید نا عمرفاروقؓ کی حیات و خدمات مینارہ نور ہیں۔آپؓ کا دور خلافت عدل و انصاف اور اسلامی فتوحات سے عبارت ہے۔ آپؓ نے اپنے دورخلافت میں متعدد ایسے کام شروع کروائے جو آج تک رائج ہیں۔ آپؓ نے بیت المال کا شعبہ فعال کیا۔ اسلامی مملکت کو صوبوں اور اضلاع میں تقسیم کیا۔ عشرہ خراج کا نظام نافذ کیا اور پولیس کا محکمہ قائم کیا۔ آپؓ کادورخلافت عدل وانصاف اورامن وسلامتی کی روشن مثال ہے۔حضرت عمرؓ کا زمانہ خلافت اسلامی فتوحات کا دور تھا جس میں اسلامی سلطنت کی حدود 22 لاکھ مربع میل تک پھیلی ہوئی تھیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ آپؓ کے عہد خلافت میں شرعی حدوود کے نفاذسے معاشرتی برائیوں اور معاشرتی مظالم کا خاتمہ ہو ا۔ حضرت عمر فاروقؓ عدل وانساف کے پیکر تھے۔حضرت عمرفاروق کا طرز حکمرانی تمام مسلمان حکمرانوں کے مشعل راہ ہے۔ آپؓ کی انسانیت کے خدمات قابل تقلید ہیں۔اسلام کی اشاعت میں آپ کا کردار مثالی ہے۔علامہ راغب نعیمی نے کہاکہ حضرت عمر فارو قؓ نے اپنے دور میںعد ل و انصا ف اور مساوات کو قائم کر کے بہتر ین خدمات سر انجام دیں۔حضر ت عمر فارو ق اعظمؓکادور خلافت پوری دنیا کے حکمرانو ں کیلئے قا بل تقلید اور قابل عمل ہے۔ آپ کا نام عمر بن خطاب، لقب ”فاروق“ اور کنیت ”ابو حفصہ“ تھی۔حضرت عمرؓنے مدینہ منورہ ہجرت کے بعد تمام غزوات میں حصہ لیا۔ حضرت عمر فاروقؓ نے یکم محرم الحرام 24 ہجری کوجام شہادت نوش فرمایا۔آپؓ روضہ رسول میں رسول کے پہلو مبارک میں آرام فرماہیں۔
سید نا عمرفاروقؓ کی حیات و خدمات مینارہ نور ہیں:راغب حسین نعیمی
Jul 22, 2023