لاہور (خصوصی نامہ نگار)وزیر ہاو¿سنگ، اوقاف و مذہبی امور پنجاب سید اظفر علی ناصر نے ایوان اوقاف میں محرم سیل کا افتتاح کر دیا۔ سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور پنجاب سید طاہر رضا بخاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ محرم سیل تمام اضلاع کی انتظامیہ اور محکمہ داخلہ کے ساتھ ملکر محرم الحرام کو پر امن بنانے کے لیے کام کرے گا۔ بعد ازاں وزیر اوقاف و مذہبی امور نے ایوان اوقاف لاہور میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔