سیف الملوک کھوکھر کی صدارت کورآڈینیٹرز کا اجلاس،لاہور کی تنظیم سازی مکمل 

لاہور( نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر کی صدارت میں لاہور کے تمام کورآڈینیٹرز کا اجلاس پارٹی آفس نصیر آباد میں ہوا،اجلاس میں خواجہ عمران نذیر میاں طارق،رانا اعجاز، شہباز حیدررانا خالد قادری ،،ملک منظور حسین، نگہت شیخ عامر خان سید توصیف شاہ صابر نمبردار سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پرصدر لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر نے اعلان کیا کہ مجھے اس بات پر آج فخر ہے کہ کافی جدو جہد کے بعد لاہور کی تنظیم سازی مکمل ہوگئی ہے میری تمام کوآرڈینیٹرز اور پارٹی رہنماو¿ں سے اپیل ہے کہ عوام کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں۔ سائفر عمران خان کی سیاسی موت ثابت ہوگا۔شہباز شریف اور اور حمزہ شہباز عدالت سے بریت ان کی بے گناہی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی مقدمہ میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی بھی ن لیگ کی موجودہ قیادت کو کلین چٹ دے چکی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...