کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بنک میں ڈالر کی نسبت روپیہ مسلسل کمزور ہو رہا ہے اور ڈالر مزید 1.66 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2 روپے بڑھ گئی۔ سٹیٹ بنک کے مطابق جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر 285.15 روپے کی سطح سے بڑھ کر 286.81 روپے پر پہنچ گیا جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو کمرشل بینکوں میں انٹر بینک میں ڈالر 285.25روپے سے بڑھ کر 287.20ہوگیا۔ تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 289روپے سے بڑھ کر 291پر پہنچ گئی۔ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد ایک تولہ سونا 2لاکھ 22 ہزار 900 روپے کا ہو گیا۔
ڈالر/ سونا
روپے کی گراوٹ جاری‘ ڈالر مزید 2‘ سونا 1800 روپے تولہ مہنگا
Jul 22, 2023