حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت‘ پٹرول پمپس مالکان کی ہڑتال 2 روز کیلئے مو¿خر


کراچی‘ اسلام آباد (کامرس رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی) وزیرمملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پٹرول پمپس مالکان سے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ پٹرول پمپس مالکان نے ہڑتال دو دن کیلئے مو¿خر کردی۔ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ دو دن بعد پھر مذاکرات کا امکان ہے۔ دوسری طرف مقررہ سرکاری قیمت پر ایل پی جی کی عدم فروخت پر ایل پی جی انڈسٹریز نے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن کراچی عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 5 اگست سے شٹرڈاﺅن ہڑتال کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کہیں بھی مقررہ سرکاری قیمت پر ایل پی جی فروخت نہیں ہو رہی ہے۔ بلیک مارکیٹنگ کے باعث کراچی سے خیبر پی کے تک زائد قیمتوں پر ایل پی جی فروخت ہو رہی ہے۔
پٹرول‘ ایل پی جی/ ہڑتال

ای پیپر دی نیشن