لاہور (نوائے وقت رپورٹ) جے آئی ٹی نے نو مئی کے واقعات کی تفتیش مکمل کرتے ہوئے رپورٹ تیار کرلی۔جناح ہاو¿س حملے کے مقدمہ نمبر 96/23 میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت نامزد ملزمان کو قصور وار قرار دے دیا گیا۔پولیس تفتیش میں کہا گیا ہے کہ نامزد ملزمان کی جناح ہاو¿س واقعے میں منصوبہ بندی اور عمل درآمد ثابت ہوگیا ، جناح ہاو¿س حملہ اور نومئی کے دیگر واقعات باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے۔ دوران تفتیش ڈیجیٹل شواہد ، موبائل ویڈیوز ، کلوزسرکٹ فوٹیجز ، موبائل رابطے ثابت ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی کا جے آئی ٹی کے سامنے دیا گیا بیان شواہد سے متضاد ثابت ہوا۔ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے والے دیگر رہنماو¿ں کے بیانات بھی حقائق کے برعکس ثابت ہوئے۔پی ٹی آئی رہنماو¿ں کے بلوائیوں سے رابطے بھی موبائل کال ریکارڈ میں ثابت ہوئے۔پی ٹی آئی رہنما ڈیجیٹل و فرانزک شواہد کے سامنے سوالات کے مناسب جواب نہیں دے سکے۔مقدمہ نمبر 96/23 کے علاوہ دیگر مقدمات میں بھی پی ٹی آئی قیادت قصور وار پائی گئی۔ دس مقدمات میں نامزد و گرفتار ملزمان کی حساس تنصیبات پر موجودگی جیوفینسنگ رپورٹ میں ثابت ہوئی۔تمام مقدمات کی تفتیشی رپورٹ جلد عدالت میں پیش کردی جائے گی۔
کور کمانڈر حملہ/ تفتیش
جناح ہاو¿س حملہ: جے آئی ٹی کی تفتیش مکمل چیئرمین پی ٹی آئی قصوروار قرار
Jul 22, 2023