اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 29 فیصد سے بڑھ گئی، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 29.16 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔رپورٹ میں ادارہ شماریات نے مزید بتایا چینی کی قیمت میں 6 روپے 63 پیسے اضافہ ہوا جبکہ ٹماٹر فی کلو 26 روپے 32 پیسے مہنگے ہوئے۔رپورٹ کے مطابق ایک درجن انڈوں کی قیمت میں 11 روپے 7 پیسے اضافہ ہوا، ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 13 روپے 57 پیسے تک مہنگا ہوا ہے۔دوسری طرف پیاز، آٹا، چکن، آئل سمیت 9 اشیائ کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی جبکہ 9 اشیاءکی قیمتوں میں زیادہ کمی اور 12 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات
مہنگائی کی شرح 29 فیصد،30اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ:ادارہ شماریات
Jul 22, 2023