صدرکو جوگنگ کرتے ہوئے موچ آگئی وزیرِاعظم کا فون‘ خیریت دریافت کی


اسلام آباد( عترت جعفری+خبرنگار خصوصی) ) صدر مملکت ڈاکٹر علوی کو جوگنگ کرتے ہوئے موچ آگئی، جس کی وجہ سے انہیں چلنے پھرنے میں دشواری کا سامنا ہے، ذرائع نے بتایا صدر جوگنگ کا شوق رکھتے ہیں چند روز پہلےایوان صدر میں جوگنگ کے دوران ان کو موچ اگئی جس کے باعث ان کو اپنی سرگرمیاں محدود کرنا پڑےں ، ان کو تکلیف کے باعث گزشتہ چند روز میں بعض تقاریب میں ورچول خطاب کرنا پڑا، ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا اور انہیں چند روز چلنے پھرنے میں احتیاط کا مشورہ دیا، چند روز احتےاط کے بعد اب صدر مملکت نے چلنا پھرنا شروع کر دےا ہے تا ہم انہیں کچھ دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اب صدر مملکت روبہ صحت ہیں۔وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو مزاج پرسی کیلئے ٹیلی فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے صدر مملکت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ تعالی سے آپ کی مکمل اور جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے مزاج پرسی پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
صدر/ موچ 

ای پیپر دی نیشن