محرم :اسلام آباد میں ڈبل سواری پر دس دن جبکہ ڈرون کیمروں پر دو ماہ کیلئے پابندی 

Jul 22, 2023


اسلام آباد(وقائع نگار) وفاقی دارالحکومت میں محرم کے دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرآئندہ دس دنوں کے لیے جبکہ ڈرون کیمروں کے استعمال پر دو ماہ کے لیے پابندی عائد کردی گئی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کے جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، بائیک کی ڈبل سواری پر پابندی کا مقصد اسلام آباد ضلع کی ریونیو/علاقائی حدود میں عوامی امن و سکون کو کسی بھی خطرے سے بچانا ہے، ڈبل سواری پر پابندی دس دنوں کے لیے ہوگی،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، مجسٹریٹس اور اسلام آباد پولیس کو نوٹی فکیشن اور ان ہدایات پر سختی سے عمل کروانے کی تاکید کی ہے جبکہ اسلام آباد میں ڈرون کیمروں کے استعمال پر بھی دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی ہے۔
محرم پابندی 

مزیدخبریں