راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سلطنت عمان سول ایویشن سکیورٹی وفد نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا ،تین رکنی وفد کی سربراہی ایوب الفاری نے کی سلطنت عمان سول ایویشن رسک اسیسمنٹ وفد نے دو روز میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سکیورٹی معائنہ مکمل کیاڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی سی اے اے (ریگولیٹری) اور ایئرپورٹ کے منیجر نے عمانی وفد کا استقبال کیاعمانی وفد کو ایئرپورٹ کے جغرافیہ، ترتیب، مسافروں اور پروازوں کے اعدادوشمار اور سیکیورٹی کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا گیاٹیم نے سیکیورٹی سروس پرووائیڈرز بشمول اے ایس ایف، ایئر لائنز، جی ایچ اے، کیٹرنگ اور کارگو ہینڈلرز کی جانب سے حفاظتی اقدامات کا معائنہ کیاعمانی وفد نے ائرپورٹ پر کام کرنے والی ایجنسیز کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ٹیم نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدید ترین سیکیورٹی میکنزم کو سراہاعمانی وفد نے مسافروں اور طیاروں کی بڑھتی ٹریفک کے ساتھ موثر اور منظم آپریشنز پر اسلام آباد ائرپورٹ انتظامیہ کو سراہا۔عمانی سول ایویشن سیکورٹی وفد کے دورے کا مقصد براہ راست سلطنت عمان جانے والی پروازوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لینا تھاٹیم اج21 جولائی 2023 کو اسلام آباد سے عمان کے لیے روانہ ہوگی۔اس سے قبل، ٹیم نے 17 اور 18 جولائی 2023 کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ، لاہور کا معائنہ کیا تھا۔
دورہ