لاہور(سپورٹس رپورٹر+خبر نگار)لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین کرکٹ بورڈ کے الیکشن 22 روز میں کروانے کا حکم دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد جمیل نے 12 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ 15 دن کے اندر بورڈ آف گورنر کی تشکیل مکمل کی جائے، بورڈ کی تشکیل کے بعد 7 روز میں چیئرمین پی سی بی کا الیکشن کروایا جائے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ حکومت کی تبدیلی کیساتھ ہی پی سی بی کے مسائل عدالتوں میں آجاتے ہیں، ریاستی اداروں کی سیاسی معاملات میں مداخلت کو دیکھنا چاہیے۔
ہائیکورٹ: چیئرمین کرکٹ بورڈ کے الیکشن 22 روز میں کرانے کا حکم
Jul 22, 2023