شاہد حسن
پاکستان سپر لیگ کی مسلسل دو مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرنے والی فرنچائز لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف رانا نے کہتے ہیں کہ لاہور قلندرز کے تعاون سے زمبابوے میں منعقدہ پہلے پی ڈی پی پروگرام میں تین مختلف شہروں میں شریک دو سو سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ٹرائلز میں اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے پندرہ کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔ان پندرہ میں سے پانچ کھلاڑی زم ایفرو ٹی ٹین میں شرکت کریں گے۔ یہ پلیئرز ڈیویلپمنٹ پروگرام کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ یقینی طور پر اس منصوبے نے نوجوانوں میں آگے بڑھنے کی امید پیدا کی ہے۔ سکندر رضا سے بات کریں تو آپکو اندازہ ہو گا کہ یہ پروگرام کیسے کرکٹرز کی زندگیاں بدل سکتا ہے۔ ہم نے پاکستان میں یہ پروگرام شروع کیا تھا آج ناصرف اس کے نتائج سامنے آ رہے ہیں بلکہ اب اس طریقہ کار کے مطابق دیگر لوگ بھی کام کر رہے ہیں۔ جتنے بھی لوگ کرکٹ کی خدمت کریں ملک کے نوجوانوں کے لیے اچھا ہے۔ مجھے خوشی ہے کی زمبابوے میں بھی نوجوانوں میں پلیئرز ڈیویلپمنٹ پروگرام کے انعقاد سے ناصرف کھیل کا شوق بڑھے گا بلکہ انہیں زندگی آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کا جذبہ بھی بیدار ہو گا۔ عاطف رانا کا کہنا تھا کہ ان پانچ کھلاڑیوں میں تنونووا مکہْونی بلاوئیو کی جبکہ جوناتھن کیمبل کیپ ٹاؤن کی نمائندگی کرے گے اوون ویزونڈو ڈربن قلندرز کی نمائندگی کرے گے متھیو کیمبل جوبرگ اور ٹینو ٹینڈا ہرارے کی نمائندگی کرے گے۔ باقی دس کھلاڑیوں کو ایک ہزار ڈالر پر مشتمل سکول سکالرشپ ملے گا زمبابوے میں پلیئرز ڈیویلپمنٹ پروگرام ہماری مسلسل محنت، کھیل کی خدمت، نوجوان کرکٹرز کیلئے بہتر مواقع اور شفافیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہم نے پاکستان میں لاکھوں کرکٹرز کے اوپن ٹرائلز لے کر ٹیلنٹ کو سامنے لانا کا ایک نیا منصوبہ شروع کیا اور آج بین الاقوامی سطح پر قلندرز کے پلیئرز ڈیویلپمنٹ پروگرام کی اہمیت کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔ زمبابوے میں ہونے والے اس پروگرام کا سارا کام ہمارے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا نے کیا ہے جبکہ وہاں ٹرائلز کے موقع پر عاقب جاوید کی قیادت میں ہماری ٹیم نے بہت محنت کی۔ ہم ایسے کئی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ آنے والے دنوں قلندرز امریکہ اور کینیڈا میں بھی نظر آ سکتے ہیں۔ ہم سارا سال کام کرتے ہیں صرف پاکستان سپر لیگ کے میچز کے دوران چھ ہفتوں کے لیے فرنچائز کو متحرک کرنا اور سارا سال کھیل کے میدانوں سے جڑے رہنے میں بہت فرق ہے۔ ہم سارا سال کرکٹ سے جڑے اور نوجوانوں کی خدمت کرتے رہتے ہیں۔ کھیل کو ملکی خدمت کے جذبے سے آگے بڑھا رہے ہیں دنیا قلندرز کے غیر معمولی کاموں کی اہمیت کو تسلیم کر رہی ہے ایک پاکستانی کی حیثیت سے میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ آنے والے دنوں میں جہاں بھی موقع ملا نوجوانوں کو کھیل سے جوڑنے کا کام ضرور کریں گے۔