لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر چوہدری محمد سرور سے اجمیر شریف کے سجادہ نشین اور قطری وفد نے ملاقات کی۔ چودھری سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان معاملات معمول پر آ جائیں تو خطے کو فائدہ ہو سکتا ہے۔ ڈیوس روڈ پر مسلم لیگ ہاؤس میں اجمیر شریف کے سجادہ نشین اور قطری وفد کو پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر و سابق گورنر چوہدری محمد سرور نے وفد کو خوش آمدید کہا۔ سجادہ نشین اجمیر شریف نے چودھری سرور کو مزار پر حاضری کی دعوت بھی دی۔ جبکہ قطری وفد کی جانب سے بھی چوہدری سرور کو قطر کے دورہ کی دعوت دی گئی۔ سجادہ نشین اجمیر شریف خواجہ پیر سید بلال حسین چشتی کا کہنا تھا کہ وہ ہر سال بابا فرید گنج شکر ؒ کے مزار پر حاضری کے لئے پاکستان آتے ہیں۔