اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس موسم گرما کی تعطیلات کے دوران ارجنٹ کیسز کے علاوہ کیس مقرر کرنے پر برہم ہوگئے اس حوالے سے چیف جسٹس نے رجسٹرار آفس کے متعلقہ افسر کو عدالت طلب کر لیا۔جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ روٹین کیسز اور سپلیمنٹری کیسز کیسے مقرر کیے گئے ہیں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ چھٹیوں میں صرف ارجنٹ کیسز لگانے کا آرڈر ہے۔انہوں نے کہا کہ کلیئر آرڈر ہے کہ چھٹیوں میں صرف ضمانت، اسٹے آرڈر اور ہنگامی نوعیت کے کیسز سنے جائیں گے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی عملے کو ہدایت کی کہ رجسٹرار آفس کے نمائندے کو کہیں فوری عدالت میں پیش ہوں۔