مقبوضہ کشمیر: محاصرے، تلاشی کارروائیاں جاری، صحافی سمیت 2افراد گرفتار

 نئی دہلی‘ سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں صحافی مزمل ظہور ملک سمیت دو افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف  غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس اہلکاروں نے صحافی مزمل ظہور ملک کو سرینگر کے علاقے نوگام سے گرفتار کیا۔جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے امام صاحب میں پولیس نے ایک شہری   شاہد احمد ڈار ساکن ترنز موہن پورہ کو بھی گرفتار کیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق مزمل ظہور ملک  ساکن اندرگام پٹن کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا۔دوسری جانب ضلع کولگام میں ایک   20 سالہ نوجوان پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گیا ہے۔ کولگام کے بیہامہ گائوں میں جمعرات کی صبح ایک 20 سالہ نوجوان کو اپنے دکان کے اندر لٹکا ہوا پایا گیا جبکہ بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت  کے قانون آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف مقدمے کی سماعت موخر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔بھارتی سپریم کورٹ نے آرٹیکل 370 کی سماعت کو موخر کرنے اور اس کے بجائے بھارتی سروس آرڈیننس کو چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت کرنے کی عرضی کو  مسترد  کرتے ہوئے جمعرات کو دہلی حکومت کے وکیل اے ایم سنگھوی سے کہا کہ کورٹ دفعہ 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گا۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں سے تقریر اور سیاسی سرگرمیوں کے حق سمیت تمام بنیادی حقوق چھین لئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...