روم (نیٹ نیوز) اٹلی میں غیرمعمولی وزنی اولے پڑنے سے لگ بھگ 100 افراد زخمی ہو گئے ہیں اور ماہرین اس شدید موسمیاتی کیفیت سے پریشان ہیں۔ شمالی اٹلی کے شہر وینیٹو میں ساری رات ژالہ باری ہوتی رہی جس میں ٹینس بال کے برابر بھی اولے پڑے ہیں۔ ان اولوں سے کل 110 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اولے پڑنے کی رفتار اتنی تیز تھی کہ ایک رات میں مدد کیلئے مختلف اداروں کو 500 سے زائد فون کالز موصول ہوئی ہیں۔ شہر کے علاقائی صدر لیوکا زایا کے مطابق دس سینٹی میٹر قطر تک کے اولے پڑنے سے درختوں اور املاک کو نقصان پہنچا ہے اور گھروں کے شیشے ٹوٹے ہیں۔ شہر میں فوری طورپر ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے تاکہ مدد کا کام تیز کیا جا سکے۔
اٹلی میں غیرمعمولی اولے‘ 100 افراد زخمی‘ گاڑیاں تباہ‘ گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے
Jul 22, 2023