بیجنگ (شِنہوا) مدار میں گردش کرنے والے چین کے خلائی اسٹیشن پر موجود شین ڑو-16 عملے نے جمعرات کی شب 9 بج کر 40 منٹ(بیجنگ وقت) پر خلا میں اپنی پہلی چہل قدمی کی۔ جنگ ہی پھنگ، ڑو یانگ ڑو اور گوئی ہائی چھا نے روبوٹک بازو کی مدد سے تمام طے شدہ اہداف مکمل کئے۔ جنگ اور ڑو کام کی تکمیل کے بعد وین تیان لیب ماڈیول میں بحفاظت لوٹ گئے۔ خلائی اسٹیشن سے باہران سرگرمیوں کا دورانیہ تقریبا 8 گھنٹے رہا جس کے دوران انہوں متعدد کام سرانجام دیئے۔ ان میں تیان ہی مرکزی ماڈیول کے باہر پینورامک کیمرے کے لئے سپورٹ فریم کی تنصیب اور اسے حرکت میں لانا ،مینگ تیان لیب ماڈیول کے باہر دو پینورامک کیمروں کو ان لاک کرنا اور انہیں حرکت میں لانا شامل ہے۔ جنگ کی یہ چوتھی خلائی پرواز ہے تاہم خلا میں چہل قدمی کا یہ ان کا پہلا موقع تھا۔ ڑو نے خلائی اسٹیشن کے باہر سرگرمیاں کرکے چین کے پہلے فلائٹ انجنیئر کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ شین ڑو 16 کا عملہ پروگرام کے تحت بڑی تعداد میں خلائی سائنسی تجربات کے ساتھ خلا اسٹیشن سے باہر مستقبل کی ایپلی کیشن کی تنصیب کا کام انجام دے گا۔