اسلحہ لائسنس خصوصی کمیٹی کا اجلاس، شہریوں کو لائسنس کے حصول میں مسائل پر غور

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اسلحہ لائسنس کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شہریوں کو اسلحہ لائسنس کے حصول میں درپیش مسائل پر غور کیا گیا۔خصوصی کمیٹی نے خصوصی کمیٹی کے امور کے بارے میں وزارت داخلہ کے رویہ پر سخت برہمی کا اظہار کیا کیونکہ وہ بار بار ہدایات کے باوجود خصوصی کمیٹی کی ہدایات پر عمل کرنے میں ناکام رہے۔ خصوصی کمیٹی نے  وفاقی وزیر داخلہ کی طرف سے پہلے ہی منظور شدہ پارلیمنٹیرینز کے اسلحہ لائسنسوں کے اجراء میں وزارت داخلہ کی جانب سے استعمال کیے جانے والے تاخیری حربوں کا سخت نوٹس لیا۔  کمیٹی نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ 24 جولائی  سے پہلے تمام اسلحہ لائسنس جاری کرے اور خصوصی کمیٹی کو واپس رپورٹ کرے ،ناکامی پر خصوصی کمیٹی ان کے خلاف سخت کارروائی شروع کرے گی۔ کمیٹی نے اپنا اگلا اجلاس 24 جولائی 2023 کو شام 4.00 بجے بلانے کا فیصلہ کیا۔اجلاس میں زاہد اکرم درانی، نوابزادہ شاہ زین بگٹی، محمد جنید انور چوہدری، محسن داوڑ، سردار ریاض محمود خان مزاری نے شرکت کی ۔

ای پیپر دی نیشن