اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 2023 کا الیکشن 2013 کا ری پلے ہوگا، نواز شریف دو تہائی اکثریت سے واپس آرہے ہیں۔ایک انٹرویومیں (ن )لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ ہم نے ماضی میں پرفارمنس دکھائی ہے، الیکشن کیلئے مسلم لیگ ن کا ہوم ورک مکمل ہے، ہم چاہتے ہیں جلد از جلد الیکشن ہوں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیا قانون سے بالا تر ہیں؟ یہ الیکشن الزامات اور گالی کی بنیاد پر نہیں بلکہ کردار اور پرفارمنس کی بنیاد پر ہونے چاہیں۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ ریاست کو بچانے کے لیے ہم نے اپنی سیاست کو قربان کیا ہے، الیکشن کے لیے ہم بالکل تیار ہیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ ہر حلقے میں اوسطاً تین تین امیدوار ہیں۔
2023 کا الیکشن 2013 کا ری پلے ہوگا، نواز شریف دو تہائی اکثریت سے واپس آرہے :طلال چوہدری
Jul 22, 2023