اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس سینیٹر ولید اقبال کی صدارت میں ہوا جس میں عوامی اہمیت کے نکتہ پر غور کیا گیا۔سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں پروفیسر اجمل ساوند کا قتل کیس پر ایس ایس پی کشمور عرفان علی سمو نے کمیٹی کو بتایا کہ ڈاکٹر اجمل ساوند کا قتل ساوند اور سندرانی قبائل کے درمیان پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کمیٹی کو مزید بتایا کہ چونکہ یہ معاملہ آخری بار کمیٹی نے 7 جون 2023 کو اٹھایا تھا، جب ایس ایس پی کشمور نے کمیٹی کو یقین دہانی کرائی تھی کہ سندھ پولیس نے کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، کمیٹی نے وزارت داخلہ اور دفاع اس سلسلے میں ضروری کارروائی کرنے کے لیے بھی کہا ، اور سندھ پولیس کو ایک ماہ میں پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
ڈاکٹر اجمل ساوند کا قتل قبائل کی پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے،ایس ایس پی کشمور
Jul 22, 2023