بینظیر کفالت کی چوتھی سہ ماہی قسط کی ادائیگی جاری

Jul 22, 2023

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)بینظیر  انکم سپورٹ پروگرام کے تحت  بینظیر کفالت کی چوتھی سہ ماہی قسط کی ادائیگی جاری ہے اور اب تک 80 لاکھ سے زائد مستحق خواتین میں 72  ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ بینظیر  کفالت کے تحت 90 لاکھ رجسٹرڈ  گھرانوں کو 9000 روپے فی خاندان ادا کئے جارہے ہیں۔  بینظیر  انکم سپورٹ پروگرام اپنے پارٹنر بینکوں، یعنی بینک الفلاح اور حبیب بینک لمیٹڈ کو 81 ارب روپے سے زائد  کی رقم جاری کر چکا ہے۔پروگرام کے ترجمان نے کہا کہ بینظیر  کفالت کے علاوہ  رجسٹرڈ خاندانوں کے بچوں کو بھی بینظیر  تعلیمی وظائف دیے جا رہے ہیں، تاہم تعلیمی وظائف کے حصول کے لیے سکول میں 70 فیصد حاضری لازمی ہے۔کسی بھی شکایت کی صورت میں مستحق افراد  بی آئی ایس پی کے قریبی تحصیل دفاتر سے رجوع کر سکتے ہیں یا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 080026477 پر کال کر سکتے ہیں۔ بی آئی ایس پی کے ترجمان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کوئی بھی پیغام صرف 8171 سے بھیجا جاتا ہے  اس کے علاوہ کسی  دوسرے نمبر سے آنے والے پیغامات پر بھروسہ  نہ کیا جائے۔

مزیدخبریں