اسلام آباد(وقائع نگار) صدرآزادجموں وکشمیرو چانسلر آزاد جموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر باغ پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید کی ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی آف آزادجموں وکشمیر باغ پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید نے صدرآزادجموں وکشمیرو چانسلر آزاد جموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو یونیورسٹی کے مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی آزادجموں وکشمیر باغ پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید نے صدرآزادجموں وکشمیرو چانسلر آزاد جموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو یونیورسٹی میں نئے پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے وویمن یونیورسٹی باغ آنے کی دعوت دی ۔ صدرآزادجموں وکشمیرو چانسلر آزاد جموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی آف آزادجموں وکشمیر باغ پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید کو معیار تعلیم کو بہتر بنانے کی ہدایت کی اور اس سلسلے میںحائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ کوالٹی آف ایجوکیشن کو بہتر بنا کر ہی ہم دنیا کی مہذہب اور ترقی یافتہ قوموں کی صف میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اس موقع پر صدرآزادجموں وکشمیرو چانسلر آزاد جموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر باغ پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کوالٹی آف ایجوکیشن بہتر بنا کر ترقیافتہ اقوام کی صف میں شامل ہوسکتے ہیں: صدر آزادکشمیر
Jul 22, 2023