حکومت کا 2 ہفتوں کا کھیل تماشہ باقی رہ گیا ہے: شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ کم و بیش 2 ہفتوں کا حکومت کا کھیل تماشہ باقی رہ گیا ہے، 342 کی اسمبلی میں 12 آدمیوں نے 100 سے زیادہ بل پاس کر کے گنیز بُک میں عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے اجلاس کے لیے 86 ممبروں کا ہونا ضروری ہے لیکن جس اسمبلی کی کوئی عزت توقیر نہ ہو وہاں اکیلا سپیکر ہی کافی ہے ،اسمبلی کے آخری اجلاس میں جس تیزی سے 100 بل پاس کیے ہیں یہ سوچا سمجھا منصوبہ ہے ۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ڈس انفارمیشن اورمسں انفارمیشن کو چالاکی سے بل میں ڈالا گیا، آزادی صحافت کو ہتھکڑیاں پہنا دی گئیں ہیں ، یہ آزادی صحافت کی گلا گھونٹ پالیسی ہے، جاتے جاتے آزادی صحافت کا جنازہ دھوم سے اٹھایا گیا ہے جس تیزی کے ساتھ میڈیا کو دبانے کی کوشش کی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ یہ انکے اندر کا خوف ہے جو باہر آرہا ہے جب چینی اور آٹا دونوں 170 روپے کلو ہوگا تو ان کے بیلٹ بوکس سے ووٹ کی بجائے کچھ اور نکلے گا، ان کو بخوبی علم ہے کہ 15 مہینوں میں غریب کے ساتھ جو کچھ انہوں نے کیا ہے وہ الیکشن کے روز سود سمیت یہ ادھار اتار دیں گے۔سابق وزیر نے کہا کہ بس تھوڑا سا انتظار اور ہے یہ جو قدم اٹھاتے ہیں اُلٹا ان کے گلے پڑتا ہے ان کے ستارے گردش میں ہیں یہ ایک دوسرے کے خلاف کیا بیانیہ بنائیں گے اپنے اپنے انتخابی نشان پے الیکشن لڑیں گے اور ایک دوسرے کا سیاسی پوسٹمارٹم کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...