اسلام آباد(نا مہ نگار)خلیفہ دوم امیرالمومنین شہید مدینہ داماعلی سیدناعمرفاروقؓ کی زندگی پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔آپ کے دور حکومت میں اسلام کاپرچم بائیس لاکھ پچاس ہزار اور تیس مربع میل پر لہرایاگیا آپ کے دورخلافت میں حکومت کانظام چلانے کے لیے آپ نے مختلف شعبہ قائم کئے جوآج تک پوری دنیامیں رائج ہیں۔ ایم ایس او پاکستان یکم تا دس محرم الحرام تعلیمی اداروں میں عشرہ داماد علی وابن علی کے عنوان سیمینار کررہی ہے۔ ان خیالات کااظہار ناظم اعلی ایم ایس او پاکستان سردار مظہر اور ناظم عمومی ارسلان کیانی ،مرکزی ترجمان عمرفاروق نے یکم محرم الحرام یوم شہادت خلیفہ ثانی امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب کی مناسبت سے مسلم میڈیاسیل سے جاری بیان میں کیا۔ انکا مزید کہنا تھا کے سیدنا فاروق اعظمؓ نے خلیفہ بلافصل سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی کے وصال کے بعد منصب خلافت کو سنبھالا آپ مراد پیغمبرؐ ہیں آپ نے دنیا کو ایسا بہترین نظام حکومت دیا کے چودہ سو سال گزر جانے کے بعد بھی دنیا کے بہت سارے ترقی یافتہ ممالک میں آج بھی آپکے بنائے ہوئے قوانین نافذ ہیں آپ نے نظام حکومت میں ایسی اصلاحات کیں جنکی نظیر پیش کرنے سے دنیا قاصر ہے حضرت عمر کو خود پیغمبر اسلام نے دعاؤں میں مانگا، آپ کے دور حکومت میں فتوحات کا سلسلہ بڑھ کر فارس و خراساں تک پھیلا انکا مزید کہنا تھا کے آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم پاکستان میں سیدنا فاروق اعظم کی معاشی اصلاحات کو نافذ کر کے پاکستان کو مسائل کے چنگل سے نکالیں۔مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سیرت مصطفیؐ و سیرت اصحاب مصطفی ؐ کو عام کرنے کے لیے کوشاں ہے۔