راولپنڈی(جنرل رپورٹر)انسانی جانوں کو بچانے کے لیے قانون سازی میں کرادار ادا کرنے والے اسٹیک ہولڈرز اور چمپئن پارلیمنٹیر ینز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں، بیماریوں میں کمی کے لیے ان کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، یہ بات پناہ کے زیر اہتمام ایک پروگرام میں کہی گئیں جس میں ان اسٹیک ہولڈرز اور پارلیمینٹیرینز کو شیلڈز دی گئیں جنہوں نے مضر صحت میٹھے مشروبات کے صحت پر ہونے والے نقصانات کی وجہ سے 2023-24کے بجٹ میں ان پر ٹیکس بڑھانے کے لیے اپنا کرادار ادا کیامقامی ہوٹل میں تقریب کے مہمان خصوصی پناہ کے صدر میجر جنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی تھے، جنرل سیکریٹری ثناہ اللہ گھمن بھی شریک تھے۔