ایس ای سی پی کے انشورنس ڈویڑن کے لیے ایکچوریل ایڈوائزر کی خدمات حاصل کر لیں

Jul 22, 2023

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے انشورنس سیکٹر کی ریگولیٹری ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے انجام دینے کے مقصد کے ساتھ جناب فلک شیر سومرو کوایڈوائزر ٹو  کمیشن برائے انشورنس مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ فلک  سومرو انسٹی ٹیوٹ آف ایکچوریز، یو کے کے ایسوسی ایٹ ہیں۔ وہ سعودیہ ، متحدا عرب امارات، عمان، لبنان، پاکستان، اور مالٹا میں جنرل اور میڈیکل انشورنس میں 15 سال سے زیادہ تجربہ رکھنے والے رسک اور انشورنس پروفیشنل ہیں ۔ وہ کراچی میں مقیم ہوں گے اور انشورنس سیکٹر سے متعلق کمیشن کے کلیدی اصلاحاتی ایجنڈے پر رہنمائی کریں گے۔فلک  سومرو  ریزرونگ، موٹر میڈیکل اینڈ گروپ لائف پرائسنگ اور انڈر رائٹنگ، سولوینسی کیپٹل ماڈلنگ اور فنانشل رپورٹنگ، ری انشورنس آپٹیمائزیشن، سرمایہ کاری کی حکمت عملی اور رسک مینجمنٹ سے متعلق خدمات انجام دیں گے۔ ان کے تجربے میں انشورنس/تکافل اور ریانشورنس کنندگان کو ریگولیٹری اور نان ریگولیٹری اسائنمنٹس پر رہنمائی دینا شامل ہے۔ انہوں نے ریگولیٹری اور مالیاتی رپورٹنگ کے مقاصد کے لیے تکنیکی ریویوبھی کیے ہیں۔ فلک  سومرو  نے ہیریوٹ واٹ یونیورسٹی، ایڈنبرا، برطانیہ سے ایکچوریل ریاضی اور شماریات میں بی ایس سی (آنرز) کیا ہے۔

مزیدخبریں