اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مختصر دورانیے کی ویڈیوز کی ممتاز پلاٹ فارم ٹک ٹاک نے سنہ2023ء کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ، 2023ئ)کے لیے اپنی تازہ ترین کمیونٹی گائیڈلائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں غلط معلومات سے نمٹنے اور ایک محفوظ اور جا مع مقام بنانے کے عزم کو مزید تقویت ملتی ہے۔یہ رپورٹ ٹک ٹاک کے احتساب کے ذریعے اعتماد حاصل کرنے اور اپنی کمیونٹی کے لیے محفوظ اور دوستانہ ماحول برقرار رکھنے کے عزم پر بھی زور دیتی ہے۔سنہ 2023ئ کی پہلی سہ ماہی کے دوران دنیا بھر میں مجموعی طور پر 91,003,510 وڈیوز حذف کیں گئیں جو ٹک ٹاک پراپ لوڈ کیں گئیں تمام ویڈیوز کا تقریباً 0.6 فیصد ہیں۔ ان ویڈیوز میں سے53,494,911 خود کار نظام کے ذریعے حذف کیں گئیں جبکہ 6,209,835ویڈیوز کو ریویو کے بعد حذف کیا گیا۔پاکستان میں سنہ 2023ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران،کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر 11,707,020 ویڈیوز حذف کیں گئیں۔ اس کے مقابلے میں، سنہ 2022ئ کی چوتھی سہ ماہی کے دوران، پاکستان میں، کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر 12,628,267ویڈیوز کو حذف کیا گیا تھا۔
ٹک ٹاک نے 2023ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے کمیونٹی گائیڈلائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کردی
Jul 22, 2023